جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عروسی ملبوسات کی ایف پی ڈبلیو فیشن ویک میں دھوم

16 مارچ, 2019 17:03

کراچی: 3 روزہ پاکستان فیشن ویک میں عروسی ملبوسات نے پاکستان فیشن انڈسٹری میں دھوم مچادی۔

تفصیلات کے مطابق فیشن پاکستان ویک میں عروسی ملبوسات کے چرچے نے فیشن انڈسٹری میں اپنے ڈزائنر کپڑوں کی دھوم مچادی۔ فیشن پاکستان ویک میں پہلے دن ثنا ثفیناز کا سولو شو ہوا، دوسرے دن جینریشن، یاسمین زمان، نعمان عارفین، گل احمد، بوہیم بائے کنول نے حصہ لیا۔ جبکہ تیسرے دن نومی انصاری، ہما عدنان، سائرہ شکیرا، زینب چوٹانی، دی پنک ٹری کمپنی، ٹینا درانی نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

دیکھنے والوں نے اس فیشن ویک کو خوب سراہا اور ان کا کہنا تھا کہ ان ڈزائینر کپڑوں سے ہمیں آنے والے فیشن کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور اس سے ہم با آسانی عروسی ملبوسات بنا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top