جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایوینجرز اینڈ گیم کا نیا ٹریلر ریلیز

15 مارچ, 2019 15:25

ہالی ووڈ کی گزشتہ سال اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم ایوینجرز انفٹنی وار کے بعد سے ہی اس سیزیز کے شائیقین اگلے آنے والے چوتھے پارٹ اینڈ گیم کے انتظار میں ہیں۔ لیکن اب اسکا ایک اور ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

مارول اور ڈزنی اسٹوڈیو کی جانب سے آئرن مین، تھور، ہلک ، اسپائیڈر مین اور دیگر سپر ہیروز پر مشتمل ہالی ووڈ کی فلم ایوینجرز اینڈ گیم اس سال 26 اپریل کو ریلیز کی جارئے گی۔

ایوینجرز سیزیز کے شائیقین یہ فلم دیکھنے کے لئے بہت بے تاب ہیں مگر مارول اور ڈزنی اسٹوڈیو کی جانب سے اس فلم کا یہ دوسرا مکمل اور آخری ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ جس میں مارول سینماٹک یونیورس کے ماضی کی جھلکیوں کے ذریعے لوگوں کے اشتیاق کو مزید بڑھایا گیا ہے۔

اینڈ گیم کے ریلیز دوسرے ٹریلر میں اس فلم کی کہانی کے بارے میں زیادہ کچھ تو بتایا نہیں گیا ہے لیکن پہلے آنے والے ٹریلر کے مناظر میں کچھ نئے مناظر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

دوسرے ٹریلر کا آغاز آئرن مین ٹونی اسٹارک سے ہوتا ہے جو ایوینجرز انفٹنی وار میں تھنوس سے شکست کے بعد اسپیز میں بھٹک رہا ہے اور اپنی منگیتر کے نام ایک میسیج پڑھ رہا ہے جو سیزن تھری سے متاثر ہے۔

اس ٹریلر میں کیپٹن مارول کو متعارف کیا جارہا ہے جو پہلی بار ایوینجرز سیزیز میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ ایوینجرز اینڈ گیم 26 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top