جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پولن سیزن میں الرجیز سے بچاؤ کی تدابیر

03 مارچ, 2019 13:52

(روپورٹ حمنہ خان) اسلام آباد میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پولن سیزن شروع ہوجاتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق پولن کی مقدار میں اضافہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے جس سے مختلف جلدی بیماریاں پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے جڑواں شہروں میں پولن سیزن شروع ہونے کا عندیہ دے دیا۔ پولن سیزن شروع ہونے سے دمہ اور شوگر بلڈ پریشر کے مریضوں کی طبیعت مزید بگڑ جاتی ہے۔
اسلام آباد میں گزشتہ برس 18 مارچ کو پولن کی مقدار تاریخ کی چوتھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جو 43000 فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسلام آباد میں درختوں سے پولن کی مقدار 48 ہزار 801 فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پولن سیزن شروع ہوجاتا ہے۔ حالیہ بارشوں کے سبب اس بارپولن سیزن تاخیر سے شروع ہوگا۔

علامات:

ناک سوجنا

خشک کھانسی

بے وجہ سستی

ناک سے پانی آنا

تیز تیز سانس چلنا

آنکھوں سے پانی بہنا

گلے اور آنکھوں میں خراش

آنکھوں کے ارد گرد سوجن اور حلقے

سانس لینے میں ناک سے سیٹی کی آواز نکلنا

پولن سیزن میں احتیاطی تدابیر:

خشک ہوا سے بچیں

گھرسے باہر نہ نکلیں

ماسک کا استعمال کریں

گھر کے دروازے کھڑکیاں بند رکھیں

سانس کی بیماری والے افراد پودوں کے قریب نہ جائیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top