مقبول خبریں
امریکی صدر کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر مثبت خواہشات کا اظہار
ہنوئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے اچھی خبریں آرہی ہیں امید ہے بڑے عرصے سے جاری پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے جارہی ہے۔
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں پریس کانفرنس کے دوران پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ صورتحال پوری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکا پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے اچھی خبریں آرہی ہیں امید ہے بڑے عرصے سے جاری پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے جارہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے جاری مسلہ کشمیر کو اب حل ہونا چاہئیے۔