جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف نےاپنے عہدےسےاستعفیٰ دےدیا

26 فروری, 2019 18:46

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔ جواد ظریف کی جانب سے مستعفی ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔ تاہم فوری طور پر ان کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزرات خارجہ کی جانب سے استعفی کی تصدیق کردی گئی ہے۔ دوسری جانب جواد ظریف نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں کہا ہےکہ میں اپنی ناکامیوں پرمعافی چاہتا ہوں۔

جوادظریف یا ایرانی حکومت نےان کےاسعتفےکی وجوہات تاحال نہیں بتائیں۔ جوادظریف طویل عرصےایران میں اہم عہدوں پراپنی خدمات سر انجام دیتےآئےہیں۔ جوادظریف نے 2015 میں ایران اورامریکا سمیت عالمی طاقتوں کےساتھ ہونےوالےمذاکرات میں اہم کردارادا کیا تھا۔ جوادظریف نےایران کی جانب سےاقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کی حیثیت سےخدمات بھی انجام دیں۔ 2013 میں ایرانی صدرحسن روحانی کی حکومت کےقیام کےبعدانہیں وزیرخارجہ کےعہدے پرفائزکیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top