جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین نے دنیا کے طویل ترین پل کا افتتاح کردیا

23 اکتوبر, 2018 21:14

چین اور ہانگ کانگ کے مابین سمندری راستے پر تعمیر کیا جانے والا دنیا کا طویل ترین پُل 9 برس بعد آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ پل انجینئرنگ کے اعتبار سے ایک بہت بڑی اقتصادی اور سیاسی اہمیت کا حامل ہے۔

چین کے صدر جی جننگ نے ہانگ کانگ اور مکاؤکے نیم خودمختار علاقوں سے منسلک 55 کلومیٹر (34 میل) طویل پل کی اففتتاحی تقریب سے منگل کے روز زہوائی شہر میں خطاب کیا.اس موقع پر پیچھے اسکرین پر ڈیجیٹل آتش بازی بھی کی گئی۔

پُل کی تعمیر پر پندرہ کھرب امریکی ڈالر کے اخراجات آئے جبکہ اس کو 9 برس کے عرصے میں مکمل کیا گیا، پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران چین اور ہانگ کانگ کے 9 مزدور ہلاک ہوئے جن میں سے اکثر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق پُل پر کمرشل گاڑیاں اور مسافر بردار بسیںچلانے کی اجازت ہوگی جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو خصوصی پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پُل کی تعمیر سے 70 ارب ڈالر کی بچت ہوگی اور یومیہ ہزاروں افراد استفادہ کریں گے۔

قبل ازیں دونوں ممالک کے شہری، سمندری راستے کے ذریعے یہ سفر تقریباً چار گھنٹے  کی طویل مسافت کے ذریعے طے کرتے تھے البتہ اب یہی وقت سمٹ کر بس 30 منٹ رہ گیا ہے۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top