مقبول خبریں
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کی کمی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت92روپے83 پیسے کردی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 106 روپے 57 پیسے ہوگئی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 46 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 83 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 75 روپے 96 پیسے ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔