مقبول خبریں
وزیر اعظم کا نیب کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد: وزیر اعظم سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ اولین ترجیح ہے، بدعنوان و کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔
وزیر اعظم نے نیب کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا