مقبول خبریں
ملک بھر میں عید الاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔
اس موقع پر فرزندان اسلام سنت ابراہمی ادا کررہے ہیں۔
عید قربان کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔