جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قوم کو لوٹنے والوں کو این آر او نہیں دیں گے، وزیراعظم عمران خان

17 اگست, 2018 23:28

اسلام آباد: نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو ایک مہینہ دھرنا دینے کا چیلنج دے ڈالا۔

وزیراعظم عمران خان نے کڑے احتساب اور لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کسی قسم کا این آر او نہ کرنے کی بھی نوید سنادی۔

عمران خان کہتے ہیں کہ وہ تبدیلی لائیں گے جس کیلئے قوم ترس رہی تھی، وعدہ کرتا ہوں کسی ڈاکو کو این آر او نہیں دوں گا، الیکشن کمیشن کو ایسا ادارہ بنائیں گے کہ جیتنے اور ہارنے والے نتائج کو قبول کریں گے، دھاندلی کا شور مچانے والے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ جائیں ہم مدد کریں گے، کسی کی بلیک میلنگ میں آیا ہوں نہ آؤں گا۔

نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں کرپشن کیخلاف اعلان جنگ کردیا، کہتے ہیں کہ قومی دولت لوٹنے والے ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے، سب سے پہلے کڑا احتساب ہوگا، لوٹی گئی قومی دولت بیرون ملک سے واپس لائیں گے، جو ہمارے بچوں کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے اہیں پکڑیں گے، کسی ڈاکو کو کوئی این آر او نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top