جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ بتائیں 33ارب کہاں گئے

08 اگست, 2018 20:01

اسلام آباد:  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 33 ارب کے گھپلوں کاانکشاف ہواہے سیکریٹری بی آئی ایس پی کمیٹی اراکین کومطمئن نہیں کر سکے۔

اجلاس چیئرمین کمیٹی عثمان کاکڑ کی سربراہی میںہوا،کمیٹی کوبینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر کمیٹی کوبریفنگ دی گئی۔ سینیٹر فداخان نے کہا کہ سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بتائیں تقسیم کیے گئے 66ارب میں سے 33ارب کہاں گئے، انھوں نے کہا کہ میں نے رات گئے تک ان ڈاکومنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا، مجھے ڈاکومنٹس میں گھپلے محسوس ہوئے، اصل ذمے داروں کے متعلق بتایا جائے۔

کمیٹی کے استفار پر سیکریٹری بی آئی ایس پی تفصیلی جواب دینے سے معذور نظر آئے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ رقم غریب عوام کی ہے اسے ویسے ہی بسوں اور کسی کے الیکشن پر خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، معاملے کو سینیٹ میں اٹھایا جائے گا اور ذمے داروں کو جواب دیناہوگا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top