مقبول خبریں
پی ٹی آئی رہنما کورونا وائرس میں مبتلا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مرورت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
شیرافضل مروت نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ میں کورونا میں مبتلا ہوں، مجھے تیز بخار ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔