مقبول خبریں
سوزین فاطمہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سوزین فاطمہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ و ماڈل سوزین نے اپنی شادی کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں اور انہیں آگاہ کیا۔
صارفین اور مداحوں کی جانب سے شادی پر اداکارہ کو ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی نمائندگی! اداکارہ کبریٰ خان نے مداحوں گرویدہ بنالیا
سوزین فاطمہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کی شادی گزشتہ سال 16 دسمبر کو ہوئی تھی تاہم انہوں نے گزشتہ روز اپنی شادی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: کرینہ کے ٹھکرانے پر ماہرہ کو کون سی فلم ملی؟
سوزین فاطمہ نے پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ دو لوگوں نے ایک ساتھ سفر کرنے کا ارادہ کرلیا ہے، ہمیں پیار نہیں ملا لیکن ہم نے مل کر اسے بنایا۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوزین فاطمہ مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں چاندنی، محبت ہے زندگی، میری ماں، جہیز، بنجھ، بڑی بہو شامل ہیں۔
View this post on Instagram