جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان میں پیجرز اور ڈیوائسز دھماکوں کے بعد اسرائیلی فوج کا پہلا بیان سامنے آگیا

19 ستمبر, 2024 09:27

اسرائیلی فوج نے لبنان میں پیجرز اور ڈیوائسز دھماکوں کے بعد پہلا باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ہزری حلوی نے اپنے بیان میں کہا ہمارے پاس بہت سی صلاحیتیں ہیں جوفعال نہیں کیں، حزب اللہ کے خلاف لڑائی میں مزید حیران کن صلاحیتیوں کا استعمال کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع یاوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ہم نے غزہ پر جنگ کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

صیہونی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے خلاف اپنی توجہ شمالی محاذ کی طرف موڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

لبنان: پیجرز کیا ہوتے ہیں اور اس کی اہمیت کیا ہے؟

لبنان میں پیجرز کے بعد دیگر وائرلیس ڈیوائسز میں بھی دھماکے، 3 شہید

یاوو گیلنٹنے اپنے بیان میں لبنان میں الیکٹرانک آلات کے پراسرار دھماکوں کا کوئی ذکر نہیں کیا لیکن انہوں نے اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نتائج بہت متاثر کن ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top