جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئینی ترامیم؛ مولانا فضل الرحمان نے مسودہ مسترد کردیا

18 ستمبر, 2024 19:09

جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اب تو حکومتی ارکان بھی کہہ رہے ہیں یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا، جو مسودہ پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا کھیل تھا؟۔

انہوں نے کہا کہ مسودہ مطالعہ کرنے کے بعد کسی لحاظ سے قابل قبول نہیں تھا یہ قوم سے بڑی خیانت ہوتی اگر اس کا ساتھ دیتے۔

مزید پڑھیں: حکومت دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام، آئینی ترامیم کا بل مؤخر

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ گفتگو پر جواب دینے سے گریز کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی اور رؤف حسن نے بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔ اسد قیصر نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔

آئینی ترامیم کیلئے حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن وفود نے مولانا فضل رحمن سے ملاقات کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top