جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ: حزب اللہ اور حماس کے کون سے رہنما اب تک شہید ہو چکے ہیں؟

18 ستمبر, 2024 17:50

حزب اللہ نے اپنے روایتی دشمن اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے منگل کے روز لبنان بھر میں حملے کیے۔

کارروائیوں کی ایک فہرست ہے جن کا الزام اسرائیل پر لگایاجاتا ہے۔

فواد شکر:

30 جولائی کو لبنان کے دارالحکومت کے جنوبی مضافات میں ایک اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے چوٹی کے کمانڈر فواد شکر شہید ہو گئے، جسے اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا دائیں ہاتھ قرار دیا تھا۔

فواد شکر حزب اللہ کی صف اول کی عسکری شخصیات میں سے ایک تھے جب سے اسے چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ قبل ایران کے پاسداران انقلاب نے قائم کیا تھا۔

امریکہ نے فواد شکر پر 2015 میں پابندیاں عائد کی تھیں اور ان پر 1983 میں بیروت میں امریکی میرین بیرکوں پر ہونے والے بم دھماکے میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس میں 241 امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

محمد نصیر:

محمد ناصر 3 جولائی کو اسرائیلی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔ اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوب مغربی لبنان سے اسرائیل پر فائرنگ کرنے والے یونٹ کے سربراہ تھے۔

لبنان میں سینیئر سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے ایک سینیئر کمانڈر ناصر سرحد پر حزب اللہ کی کارروائیوں کے ایک حصے کے ذمہ دار تھے۔

طالب عبد اللہ

حزب اللہ کے سینئر فیلڈ کمانڈر عبداللہ 12 جون کو ایک حملے میں شہید ہو گئے تھے جس کی ذمہ داری اسرائیل نے قبول کی تھی اور کہا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

محمد دیف

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کے جائزے کے بعد 13 جولائی کو غزہ میں خان یونس کے علاقے میں لڑاکا طیاروں کے حملے میں محمد دیف شہید ہوا تھا۔ دیف اسرائیل میں قتل کی سات کوششوں میں بچ گیا تھا۔

اسماعیل ہانیہ

فلسطینی مزاحمتی گروپ کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کو 31 جولائی کی علی الصبح ایران میں شہید کر دیا گیا تھا۔ اسماعیل ہانیہ کو ایک میزائل سے ایران کے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں نشانہ بنا کر شہید کیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

صالح العروری

2 جنوری 2024 کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دہیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے نائب سربراہ صالح العروری ہلاک ہو گئے تھے۔ عروری حماس کے عسکری ونگ قاسم بریگیڈ کے بانی بھی تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top