جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان: پیجر حملے میں ایرانی سفیر کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی

18 ستمبر, 2024 17:07

لبنان میں تعینات ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی گزشتہ روز پیجر کے پھٹنے سے ایک آنکھ سے محروم ہو گئے اور دوسری کو شدید چوٹیں آئیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز منگل کو لبنان میں سیکڑوں پیجرز پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیل سے منسوب ایک بڑے آپریشن کا حصہ ہے۔

اس واقعے نے خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے، جو حالیہ کشیدگی کے بعد پہلے ہی عروج پر ہے۔اس حملے میں کم از کم 9 افراد شہید اور حزب اللہ کے سیکڑوں اراکین اور طبی عملے سمیت تقریبا 3 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:لبنان: پیجرز کیا ہوتے ہیں اور اس کی اہمیت کیا ہے؟

قطر کے سرکاری میڈیا کی ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی کے زخمی ہونے کی تعداد سطحی ہے لیکن ایرانی ذرائع ابلاغ اور پاسداران انقلاب کے ذرائع نے بعد میں زخمیوں کی شدت کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ کا لبنان میں پیجرز پھٹنے پر اسرائیل کو بڑی سزا دینے کا اعلان

توقع ہے کہ ایرانی سفیر امانی کو مزید طبی امداد کے لیے تہران لے جایا جائے گا۔ دھماکے میں ان کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top