جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

روس کا اعلیٰ سطح وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا

18 ستمبر, 2024 14:25

اسلام آباد: روسی نائب وزیر اعظم کی زیر قیادت اعلیٰ سطح وفد 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستانی درالحکومت پہنچ گیا۔

جی ٹی وی نیوز کے نامہ نگار کے مطابق روسی نائب وزیر اعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد آج اسلام آباد پہنچ گیا، جب کہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے روس سے سستا تیل اور ایل این جی خریدنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان زراعت توانائی اور صنعتی شعبوں میں معاہدوں کا امکان ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان پاکستان نے روس افغانستان اور ایران کے درمیان بارٹر ٹریڈ کیلئے ایس آر او جاری کر رکھا ہے جس پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

تاہم بارٹر ٹریڈ کے امور مذاکرات میں زیر غور لائے جائینگے۔ روس اور پاکستان کے درمیان تیل اور ایل این جی کی خریداری کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top