جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ویڈیو: پشاور جانے والی پرواز ’حادثاتی طور‘ پر کراچی پہنچ گئی

18 ستمبر, 2024 13:52

کراچی: سوشل میڈیا پر پی آئی اے کی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پائلٹ نے غلطی سے کراچی میں پشاور جانے والی پرواز کو اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے وابستہ سینئر صحافی طارق ابو الحسن نے اس ویڈیو کے پیچھے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے اندر موجود مسافر ہوائی اڈے کے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بحث کر رہے ہیں۔

صحافی طارق ابوالحسن نے بتایا کہ دبئی سے پشاور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 284 کو تکنیکی خرابی کے باعث اتوار کی رات کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کرنی پڑی۔

صحافی کے مطابق مسافروں کو کئی گھنٹوں تک طیارے کے اندر رکھا گیا۔ لاؤنج میں منتقل نہ کیے جانے سے مایوس ہوکر انہوں نے طیارے پر بھرپور احتجاج کیا۔ وائرل ویڈیو میں احتجاج کو دکھایا گیا ہے۔

تاہم کئی گھنٹوں کے بعد مسافروں کو ایک متبادل پرواز کے ذریعے پشاور بھیج دیا گیا۔

ویڈیو میں پائلٹ نظر آنے والے محمد احمد نے وضاحت فراہم کرنے کیلئے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں طیارے کے پش بیک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد تکنیکی مسئلہ پیدا ہوا جس پر پی آئی اے نے ضروری پرزوں کا انتظام کیا جو دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے بھیجے گئے تھے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top