جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان: پیجرز کیا ہوتے ہیں اور اس کی اہمیت کیا ہے؟

18 ستمبر, 2024 11:48

گزشتہ روز لبنان سیکڑوں بیجرز پھٹنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں کم از کم 9 افراد شہید اور 2 ہزار 750 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لبنان میں پیجرز پھٹنے کا ’مکمل طور پر ذمہ دار‘ اسرائیل کو ٹھہرا دیا۔

اب سوال یہ ہے کہ یہ پیجرز (رابطہ کاری کے آلات) کیا ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں اس کی اہمیت کیا ہے؟

پیجر کیا ہے؟

پیجر ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو اکثر ممالک میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے استعمال کی جاتی ہے، بنیادی طور پر یہ ڈیوائس پیغام رسانی کے مقصد کیلئے استعمال ہوتی ہے جب کہ پیجر کو مواصلات کے لیے موبائل فون سے زیادہ محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔

پیجرز کے استعمال کی اہمیت؛

دنیا بھر میں گزشتہ صدی کے دوران پیجرز دنیا بھر میں پیغام رسانی کے استعمال ہونے والی معروف ڈیوائس سمجھی جاتی ہے۔ یہ تاروں کے بغیر برقیاتی لہروں کے ذریعے پیغام پہنچانے والی ڈیوائس ہے جس کے ذریعے تحریری اور صوتی پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

پیجرز اور موبائل فون کا موازنہ:

20 ویں صدی میں 50 اور 60 کی دہائی میں ایجاد ہونے والی اس ڈیوائس کو 80 کی دہائی میں عروج ملا۔

گزشتہ صدی کی آخری دہائی میں موبائل فون کی آمد کے ساتھ پیجر کا استعمال کم ہونا شروع ہوگیا اور  رواں صدی میں اسمارٹ فونز کی آمد نے تو پیجر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔

تاہم اب بھی اسے اکثر ممالک میں ایمرجنسی سروس اور سکیورٹی اداروں کے اہکار استعمال کر رہے ہیں کیونکہ جدید پیجر موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔

لبنان: پیجرز کیا ہوتے ہیں اور اس کی اہمیت کیا ہے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top