مقبول خبریں
ڈی ایس پی کے قاتلوں کی معلومات دینے پر بڑے انعام کی تیاری
کراچی: محکمہ سندھ پولیس نے اپنے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے قاتلوں کی معلومات دینے والے کو بڑے انعام دینے کی سفارش کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق محکمہ سندھ پولیس نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے اپنے اعلی افسر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن علی رضا کے قاتلوں سے متعلق معلومات دینے پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے آئی جی سندھ لکھے گئے خط کے مطابق شہید ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کی اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کی تجویز دی ہے۔
واقعے میں قریبی بلڈنگ میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور گارڈ بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ 7 جولائی کو کراچی کے علاقے کریم آباد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے افسر ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق ہو گئے تھے، انہیں نامعلوم مسلح ملزمان نے نشانہ بنا کر قتل کیا تھا۔