جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

16 ستمبر, 2024 15:06

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی۔

سندھ کے وزیر ایکسائز شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام نئی اور پرانی گاڑیوں کو رجسٹریشن یا ٹرانسفرکے عمل کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ہوگی

انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق کا مقصد ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں شفافیت بڑھانا اور فراڈ میں کمی لانا ہے جب کہ اس نظام کو تین مراحل میں متعارف کرایا جائے گا۔

پہلا مرحلہ: یکم جولائی سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ہوگی۔

دوسرا مرحلہ: یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہو جائے گی۔

مرحلہ 3: خریداروں اور فروخت کنندگان دونوں کو بائیومیٹرک تصدیق سے گزرنا ہوگا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہری نادرا کے ای سہولت مراکز یا اپنے مقامی ڈسٹرکٹ ایکسائز دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرسکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top