جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

‘میں ہتھیار نہیں ڈالوں گا’، ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی ایک اور کوشش ناکام

16 ستمبر, 2024 08:57

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ گالف کلب سے واپسی کے وقت ایک اور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

میڈہا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی جہاں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے، فائرنگ کے واقعہ میں سابق صدر محفوظ رہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دے دیا۔

سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بندوق بردار شخص سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر موجود تھے،  حکام کو اے کے 47 قسم کا ہتھیار بھی ملا ہے۔

فائرنگ واقعہ کے بعد ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، میں ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گالف کلب میں فائرنگ کرنے والے کی شناخت ریان ویسلے کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔

گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی جب کہ فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top