جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کسانوں نے دنیا کا سب سے وزنی آلو بخارا تیار کر لیا

15 ستمبر, 2024 20:08

جنوبی افریقہ کے کسانوں کے ایک جوڑے نے اپنی فصلوں کی کٹائی کرتے ہوئے ایک حیران کن دریافت پائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کسانوں کے ایک جوڑے نے دنیا کا سب سے ذیادہ وزنی آلو بخارا تیار کر لیا۔ مندرجہ آلو بخارا جس کا وزن 16.3 اونس ہے۔

اوپی پلاس بوئرڈیری فارم کے مالکان ڈین اور ڈیو برنارڈ کا کہنا ہے کہ کبھی بھی اپنے آلو بخارے سے ریکارڈ توڑنے کی کوشش نہیں کی۔ ’ہمارے علاقے میں بہت سے منفرد مائکروکلائمیٹ ہیں اور اس سے آلو بخارے کو بہت مدد ملتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ہر سال مٹی کے نمونے لیتے ہیں اور پھر جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے اسے مٹی میں ڈال دیتے ہیں۔ میرے پاس پیداوار اور معیار میں ہماری مدد کرنے کے لئے ایک اعلی پلم ماہر بھی ہے۔‘

 

ڈین برنارڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ ‘یہ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے تیار نہیں کیا گیا ہے بلکہ ریکارڈ بنانے والے آلو بخارا ایک تجارتی درخت سے نکلا جس پر تقریبا 150 آلو بخارے تھے۔

خیال رہے کہ آلو بخارا پچھلے ریکارڈ ہولڈر کے مقابلے میں 3.8 اونس وزنی ہے، جو 2021 میں جاپان میں اگایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top