جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں

15 ستمبر, 2024 18:00

اسلام آباد: آج اتوار کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اہم جلاس میں پیش کی جانے والی مجوزہ آئینی ترامیم کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات میں 20 سے زائد شقیں شامل ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 میں ترمیم شامل ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے کی ترمیم بھی شامل کی گئی ہیں جب کہ بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں65 سےبڑھا کر81 کرنے کی تجویزشامل کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم شامل ہیں علاوہ ازیں منحرف اراکین کا ووٹ ،آرٹیکل 63 میں ترمیم بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت کی مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں جاری

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئینی عدالت کے فیصلے پراپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی، آئین کےآرٹیکل 181میں بھی ترمیم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ کے ججزکودوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں ٹراسفرکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری ، سپریم کورٹ کے 5 ججزکے پینل سےہوگا۔ حکومت سپریم کورٹ کے 5سینئرججز میں سےچیف جسٹس لگائے گی۔ آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top