جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستانی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز نے تاریخ رقم کردی

15 ستمبر, 2024 13:19

سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

یہ باوقار تقرری سلیمہ امتیاز کو بین الاقوامی خواتین کے دو طرفہ میچوں اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کے لئے اہل بناتی ہے۔

سلیمہ امتیاز نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ویمن امپائر پینل سے کیا تھا۔

ان کے وسیع تجربے میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام 2022 اور 2024  ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ اور ہانگ کانگ میں 2023 ایمرجنگ ویمنز کپ جیسے اہم ایونٹس میں امپائرنگ کرنا شامل ہے۔

حال ہی میںپاکستانی خاتون امپائر نے کوالالمپور میں اے سی سی ویمنز پریمیئر کپ 2024 کے لئے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

سلیمہ امتیاز کی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز کے لیے نامزدگی کا اعلان ان کی اہم خدمات کو اجاگر اور پاکستان میں خواتین امپائرز کے لیے ایک نئی مثال قائم کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلیمہ امتیاز پیر سے ملتان میں شروع ہونے والی پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top