جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چپ تعزیہ جلوس: آج کراچی کی کونسی سڑکوں سے گریز کرنا چاہیے؟

13 ستمبر, 2024 10:58

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے آج نکالے جانے والے دو مختلف جلوسوں کے لیے ٹریفک ڈائورژن پلان جاری کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس نے جاری ٹریفک پلان میں جلوسوں کے پیش نظر مسافروں کو مخصوص راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہر سال 8 ربیع الاول کو نکالے جانے والے دو چپ تعزیہ جلوسوں میں سے پہلا جلوس صبح ساڑھے چھ بجے نشتر پارک سے روانہ ہو چکا جس کا اختتام موسیٰ لین کے پڑوس میں واقع نور باغ، مصعفر خانہ میں ہوگا۔

یہ جلوس ایم اے جناح روڈ، کیپری اور صدر دواخانہ سے گزرے گا۔ دونوں جلوس بالترتیب صبح 11 بجے اور شام 4 بجے اختتام پذیر ہوں گے۔

جلوس کے ہموار گزرنے کو یقینی بنانے کے لئے گرومندر چوک سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار میں بہادر یار جنگ روڈ کی طرف موڑ دیا گیا۔

اسی طرح ناظم آباد سے ٹریفک کا رخ لسبیلہ چوک کے راستے نشتر روڈ کی جانب جبکہ لیاقت آباد سے ٹریفک کو تین ہٹی کے راستے لسبیلہ چوک کی طرف موڑا جائے گا۔

گارڈن سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو انکلساریا اسپتال کے راستے گل پلازہ کی طرف لے جایا جائے گا۔

دوسرا چپ تازیہ جلوس رضویہ سوسائٹی سے دوپہر ایک بجے روانہ ہوگا اور مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس جلوس کے لیے واٹر پمپ اور کریم آباد فلائی اوور کے درمیان سڑک دوپہر ایک بجے تک بند رہے گی جب کہ باڑہ بورڈ اور گجر نالہ کراسنگ کے درمیان الطاف حسین بریلوی روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top