جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یورپی یونین کا ایپل کو اربوں ڈالرز ادا کرنے کا حکم

11 ستمبر, 2024 16:10

یورپی عدالت انصاف نے ایپل پر آئرلینڈ کو 13 ارب یورو (11 ارب پاؤنڈ، 14 ارب ڈالر) ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
بی بی سی ورلڈ کے مطابق یورپی کمیشن نے آئرلینڈ پر 2016 میں ایپل کو غیر قانونی ٹیکس فوائد دینے کا الزام عائد کیا تھا لیکن آئرلینڈ مسلسل ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت کے خلاف دلائل دیتا رہا۔

آئرلینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کا احترام کرے گی۔ ایپل کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے سے مایوس ہے اور یورپی کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قواعد کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایپل کیس میں یورپی عدالت انصاف (ای سی جے) کا کہنا تھا کہ ‘عدالت انصاف اس معاملے میں حتمی فیصلہ دیتی ہے اور یورپی کمیشن کے 2016 کے فیصلے کی تصدیق کرتی ہے کہ آئرلینڈ نے ایپل کو غیر قانونی امداد دی تھی جس کی وصولی کے لیے آئرلینڈ کو درکار ہے’۔

مزید پڑھیں:ایپل نے آئی فون 16 سمیت اپنی نئی پراڈکٹس متعارف کرادیں

اصل فیصلے میں 1991 سے 2014 تک کی مدت کا احاطہ کیا گیا تھا اور آئرلینڈ میں واقع ایپل کے 2 ماتحت اداروں کے ذریعہ پیدا ہونے والے منافع کو ٹیکس مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے طریقے سے متعلق تھا۔

خیال رہے کہ یورپی عدالت انصاف (ای سی جے) نے منگل کے روز ایک اور فیصلے میں گوگل کے ساتھ طویل عرصے سے جاری مقدمہ بھی ختم کر دیا اور کمپنی کو مارکیٹ میں غلبہ حاصل کرنے پر 2.4 بلین یورو (2 بلین پاؤنڈ) جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

یورپی یونین کے اینٹی ٹرسٹ چیف مارگریتھ ویسٹیگر نے دونوں فیصلوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج یورپی شہریوں اور ٹیکس انصاف کیلئے ایک بہت بڑی جیت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top