جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ جنگ؛ اسرائیل کیلئے گلے کی ہڈی بن گئی، کتنا نقصان اٹھایا؟

08 ستمبر, 2024 19:29

7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ اسرائیل کی ابتک کی طویل ترین لڑائی ہے جس کو تقریباً ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔

دی کنورسیشن نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیل کو برسوں بعد اپنے سب سے بڑے معاشی چیلنج کا سامنا ہے، جیسا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے امیر ترین ممالک میں اسرائیل کی معیشت سب سے زیادہ سست روی کا شکار ہے۔

سات اکتوبر 2023ء کے حملوں کے بعد ہفتوں میں اسرائیل کی جی ڈی پی میں 4.1 فیصد کمی آئی یہ کمی 2024ء تک جاری رہی جو پہلی دو سہ ماہیوں میں 1.1 فیصد اور اضافی 1.4 فیصد تک گر گئی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی میں 7 لاکھ سے زائد مظاہرین نتین یاہو کیخلاف سڑکوں پر

یکم ستمبر کو ہونے والی عام ہڑتال اگرچہ بہت ہی مختصر مدت کیلئے تھی مگر اس نے اسرائیل کی معاشی صورت حال کو مزید خراب کرنے میں کردار ادا کیا۔

جنگ شروع ہونے سے پہلے اسرائیل کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی، بڑی حد تک اس کے ٹیکنالوجی کے شعبے کی بہ دولت ملک کی سالانہ جی ڈی پی فی کس 2021 میں 6.8 فیصد اور 2022 میں 4.8 فیصد اضافے کے ساتھ مغربی ممالک سے کہیں زیادہ تھی۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ نیتن یاہو کا فوج ہٹانے سے انکار! حماس پر نیا الزام لگادیا

لیکن اس جنگ کے پھوٹ پڑنے کے بعد چیزیں ڈرامائی طور پر تبدیل ہوگئی۔ جولائی 2024ء کی اپنی پیشگوئی میں بینک آف اسرائیل نے 2024ء کیلئے اپنی نمو کی پیشگوئی 2.8 فیصد سے کم کردی۔

لڑائی کے رکنے کے کوئی آثار نظر نہ آنے کے ساتھ بنک آف اسرائیل نے اندازہ لگایا ہے کہ 2025ء تک جنگ کی لاگت 67 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ امریکا کی طرف سے 14.5 ارب امریکی ڈالرکے فوجی امدادی پیکج کے باوجود اسرائیل اسرائیلی جنگی اخراجات پورے نہیں ہوسکے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل کو اپنے وسائل مختص کرنے کے بارے میں مشکل انتخاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: یرغمالی تابوتوں میں چاہئیں یا زندہ! اسرائیل سوچ لے، حماس

مثال کے طور پر معیشت کے کچھ شعبوں میں اخراجات کو کم کرنے یا مزید قرض لینے کی ضرورت پڑے گی جبکہ یہ معلوم ہے کہ قرضوں میں اضافے سے قرض کی قسطیں بڑھ جائیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں مالیاتی صورتحال کی خرابی کی وجہ سے بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نےملک کی درجہ بندی کم کردی ہے۔ فوجی اخراجات میں اضافے سے مالیاتی خسارے کو 2024 میں جی ڈی پی کے 7.8 فیصد تک بڑھایا گیاجو کہ پچھلے سال 4.1 فیصد تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے اپنے ہی 6 یرغمالیوں کو فضائی حملے میں مارا، حماس

ایک اندازے کے مطابق 2024 میں 60,000 اسرائیلی کمپنیاں عملے کی کمی، سپلائی چین میں خلل اور کاروباری اعتماد میں کمی کی وجہ سے بند ہونے پر مجبور ہو سکتی ہیں جبکہ کئی کمپنیاں نئے منصوبے ملتوی کرسکتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top