جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کیا سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ شادی کرنے والی ہیں؟

01 ستمبر, 2024 19:13

بھارتی اداکارہ و ماڈل ریا چکرورتی نے بوائے فرینڈ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ و ماڈل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔

ریا چکرورتی نے بتایا کہ وہ ابھی تک شادی کے بندھن میں بندھنے کو کیوں تیار نہیں ہیں کیونکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ مرکوز کرنا اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شردھا! آدھار کارڈ کی تصویر دیکھائیں، اداکارہ کا دلچسپ جواب

انہوں نے کہا کہ خواتین پر شادی کیلئے زیادہ دباؤ ہوتا ہے جبکہ مردوں ایسے طعنوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، تاہم ان کی کئی سہیلیوں نے شادی کی یا ان کے 40 کی دہائی میں بچے ہوئے اور وہ مانتی ہیں کہ شادی کیلئے کوئی صحیح عمر نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نے گاڑیاں بنانے والی کمپنی پر 50 کروڑ کا مقدمہ کردیا

خیال رہے کہ 2020 میں اداکارہ ریا چکرورتی اپنے بوائے فرینڈ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار ہوئیں تھی بعدازاں اکتوبر 2020 میں اسے ضمانت مل گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top