مقبول خبریں
اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک ماہ کیلئے ایل پی جی مہنگی کردی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ستمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 6 روپے 99 پیسے فی کلو اضافہ ہوگا۔
حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے بجلی صارفین کو خوشخبری سُنادی
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 244 روپے مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق ماہ ستمبر کیلئے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 879 روپے ہوگی۔