مقبول خبریں
جویریہ عباسی نے دوسرے شوہر كی شناخت ظاہر كر دی
كراچی: اداکارہ جویریہ عباسی نے حادثاتی طور پر اپنے دوسرے شوہر کی شناخت ظاہر کردی۔
اداکارہ نے رواں سال مئی کے اوائل میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے آج تک اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
جویریہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کی۔
حال ہی میں اداكارہ نے انسٹا اسٹوری میں شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے حادثاتی طور پر انہیں ٹیگ کیا۔ حالانکہ ایموجی کے ساتھ چہرہ چھپا رکھا تھا۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا جس کے مطابق جویریہ عباسی کے شوہر کا نام عدیل حیدر ہے اور وہ بزنس مین ہیں۔
عدیل حیدر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ نجی ہے جس کے 917 فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام بائیو میں انہوں نے خود کو فوٹوگرافر کے طور پر متعارف کرایا ہے۔