جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اداکارہ نے گاڑیاں بنانے والی کمپنی پر 50 کروڑ کا مقدمہ کردیا

30 اگست, 2024 20:18

بالی ووڈ اداکارہ ریمی سین نے گاڑیاں بنانے والی کمپنی پر 50 کروڑ بھارتی روپوں کا مقدمہ دائر کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریمی سین نے کمپنی پر الزام عائد کیا ہے کہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گاڑی استعمال میں نہیں رہی لیکن جب پابندیاں ہٹائی گئیں اور گاڑی کا استعمال کیا تو متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سن روف، ساؤنڈ سسٹم اور پیچھے کیمرے میں مسائل ہیں جس کی وجہ سے گاڑی چلانا مشکل ہوگیا۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو اپنی کامیابی کا اہم راز بتا دیا

ریمی سین نے بتایا کہ ڈیلرز کو مطلع کرنے کے باوجود، وہ شکایات پر توجہ دینے کے بجائے ثبوت مانگ رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے دائر قانونی نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کار مینوفیکچرنگ اور مجاز ڈیلر کے ذریعہ خریدی گئی گاڑی کے کئی پرزے خراب ہیں جبکہ گاڑی کو 10 مرتبہ مرمت کیلئے بھیجا گیا ہے جس سے مجھے ذہنی اذیت اور تکلیف ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: شردھا نے بچپن میں کس اداکار کو پروپوز کیا؟ نام سامنے آگیا

ریمی سین نے اپنی ذہنی اذیت کے باعث کار مینوفیکچرنگ اور مجاز ڈیلر سے 50 کروڑ بھارتی روپوں کے معاوضے کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ ساتھ ہی قانونی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے اضافی 10 لاکھ الگ ہیں۔

اداکارہ نے مہنگی لینڈ روور گاڑی سال 2020 میں گاڑی 92 لاکھ بھارتی روپوں میں خریدی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top