جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ؛ فلسطینیوں نے ‘پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ’ سے ڈیزل بناڈالا

27 اگست, 2024 19:50

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ سے ڈیزل بناڈالا۔

الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باعث ایندھن کی کمی کا شکار فلسطینیوں نے اب پلاسٹک اور کوڑا جلا کر ڈیزل بنانے کا ہنر بھی سیکھ لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں لوگ ایندھن (پیٹرولیم مصنوعات) کی کمی کے باعث پلاسٹک کو جلا کر اس سے ڈیزل حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ اسرائیلی فوج کی موجودگی برداشت نہیں

فلسطینی پلاسٹک کو جمع کرکے چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر انہیں ایک آگ کی بھٹی میں ڈال دیتے ہیں اور پلاسٹک پگلا کر اس سے ڈیزل حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ بناؤں گا، اسرائیلی وزیر کی دھمکی

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں پیٹرولیم مصنوعات کی آمد کو روک رکھا ہے جبکہ مصر کی جو سرحد غزہ سے ملتی ہے وہاں بھی اسرائیل کا قبضہ ہے جس کے باعث غزہ میں ایندھن کی شدید قلت ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top