جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ بناؤں گا، اسرائیلی وزیر کی دھمکی

27 اگست, 2024 17:52

دو ہفتوں قبل 2 ہزار سے زائد انتہاپسندوں کے کیساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر نے دوبارہ یہودیوں کو اکسانا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کیلئے عبادت گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور انتہاپسند اسرائیلیوں کو اکسایا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں گھس کر اپنی مذہبی عبادات کریں۔

اسرائیلی وزیر سے سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس جگہ پر عبادت گاہ تعمیر کریں گے؟ تو اس نے جواب دیا کہ ہاں، ہاں میں یہاں ضرور عبادت گاہ تعمیر کروں گا۔
ایتمار بن گویر نے پولیس کی سیکیورٹی حصار میں مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: 2 ہزار سے زائد یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مقدس مقامات کی بےحرمتی

مخلوط حکومت کے وزیر کے اس بیان پر وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے احاطے میں غیر مسلموں کی نماز پر پابندی کے عشروں پرانے ٹیمپل ماؤنٹ قانون کو نہ صرف قبول کرتے ہیں بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے یحییٰ سنوار کی منتیں کرنے لگے

یاد رہے کہ دو ہفتوں قبل مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مقبوضہ بیت المقدس پر 2 ہزار سے زائد یہودی انتہاپسندوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا اور مسجد کو نقصان پہنچایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top