جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت مخالف پوسٹ لائک کرنے پر بنگلادیشی طالب علم کو ملک سے نکال دیا

27 اگست, 2024 09:38

بنگلہ دیشی طالب علم کو بھارت مخالف پوسٹ کو لائک کرنے پر ملک بدر کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آسام کے سلچر میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کی ایک بنگلہ دیشی طالبہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر بھارت مخالف پوسٹ لائیک کرنے پر اس کے آبائی ملک واپس بھیج دیا گیا۔

سال 2021 سے این آئی ٹی سلچر میں داخلہ لینے والی اس طالب علم کو بھارت پر تنقید کرنے والی فیس بک پوسٹ کو لائیک کرنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس تنازعہ نے اس وقت توجہ حاصل کی جب آسام یونیورسٹی سلچر کی ایک سابق طالبہ نے پچھلے ہفتے طالبہ کی سوشل میڈیا سرگرمی کے اسکرین شاٹ شیئر کیے جس کے نتیجے میں سلچر اور آسام کے دیگر حصوں میں اس کے خلاف متعدد شکایات درج کی گئیں۔

طالبہ کو کریم گنج میں بھارت بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر لے جایا گیا، جہاں وہ صبح تقریبا 11 بجے سخت سکیورٹی میں بنگلہ دیش میں داخل ہوئی۔

تاہم این آئی ٹی سلچر کے حکام نے بتایا کہ طالب علم نے عارضی طور پر گھر لوٹنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے چھٹی کے لئے درخواست دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top