جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ارشد ندیم کی زندگی پر اسٹیج ڈرامہ بن گیا

26 اگست, 2024 14:27

لاہور کے ایک مقامی تھیٹر نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی زندگی پر مبنی اسٹیج ڈرامہ اچھو نیباز جاری کردیا۔

ڈرامے کے ہدایت کار نے انکشاف کیا کہ ‘اچھو’ ندیم کا بچپن کا عرفی نام ہے۔

ڈرامے کا آغاز 23 اگست کو لاہور کے ایک تھیٹر میں ہوا جس کی کہانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے 40 سال میں پاکستان کے لیے پہلا انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتا ہے۔

اسٹیج ڈرامے میں ارشد ندیم کا کردار ساقی خان نے ادا کیا جب کہ مرکزی کاسٹ میں عافرین خان، فیروزہ علی، رینا ملتانی، فرح خان، رضی خان اور عقیل حیدر شامل ہیں جبکہ پروڈیوسر محمد یوسف ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار اور مصنف ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ارشد ندیم کو بچپن میں اچھو کے نام سے جانا جاتا تھا۔

انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ یہ ڈرامہ بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور نئے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نہ صرف اولمپک ریکارڈ بنایا بلکہ پاکستان کے لیے تلائی کا تمغا بھی حاصل کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top