جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گولیمار فائرنگ؛ ایم کیو ایم پاکستان کا ردعمل آگیا

25 اگست, 2024 21:01

کراچی کے علاقے گولیمار میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) افسوسناک قرار دیدیا۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے گولیمار میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسین سے ایک روز پہلے ایسا اقدام سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کو پُرامن بنانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کریں، شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں چہلم سے قبل دو گروپوں کے مابین فائرنگ

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی کو بھی کراچی کو فرقہ وارانہ آگ میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دے سکتی، واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کیلئے مغفرت اور جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے اپیل ہے کہ وہ آپس میں اتحاد و اتفاق اور امن کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top