جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایپرن کے پیچھے کیا چُھپا رکھا ہے؟ ہانیہ کے گھٹیا ڈریس پر ردعمل

25 اگست, 2024 19:38

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا پر گھٹیا ویڈیو اَپ لوڈ کرکے مشکل میں پھنس گئیں۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انڈونیشیا میں شیف کے ہمراہ کھانا پکا رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کی جانب سے پہنا گیا لباس سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جس میں وہ ایمپرن پہن کر نامناسب لباس میں کھانا پکا رہی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے بکنی لُک کو چھپانے اور تنقید سے بچنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی خوبصورتی کے راز سے ڈرماٹولوجسٹ پردہ اٹھادیا

اداکارہ کا اپنے ویلاگ کی ابتدا میں کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں نے اب تک کھانا پکانا کیوں شروع نہیں کیا حالانکہ یہ تو ایک تھیراپی کی طرح کام کرتا ہے۔

ایپرن کے پیچھے کیا چھپارہی ہیں؟

ایک جانب جہاں مداح اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو پر ان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں وہیں دوسری جانب ویڈیو میں پہنا گیا اداکارہ کا لباس معمہ بن گیا۔

مزید پڑھیں: کون خوبصورت ہے ہانیہ یا سجل؟

مداحوں کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ہانیہ کی جانب سے بیرونِ ملک جاتے ہی دیگر اداکاروں کی طرح تمام حدود پھلانگتے ہوئے نامناسب لباس میں گھومنے کی عادت اپنالی ہے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کو گود میں کیوں اٹھایا؟ صارفین فہد مصطفیٰ پر برہم

واضح رہے کہ ہانیہ کی ویڈیو میں اس بات کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے کہ ان کی جانب سے پہنا گیا لباس آخر ہے کیا؟ ہے؟۔

ویڈیو پر ہانیہ عامر کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ وہ انہیں ایسی حرکتوں پر توجہ حاصل کرنے کا بھونڈا بہانہ قرار دے رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top