جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، 23 افراد جاں بحق

25 اگست, 2024 11:49

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 23 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بس آزاد کشمیر سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ کہوٹہ کے علاقے سون گزاری پل کے مقام پر حادثہ پیش آیا، حادثے میں 23 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:ایران سے زائرین کو لے جانے والی مسافر بس کو مکران میں حادثہ، 12 افراد جاں بحق

پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بس میں 30 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہوٹہ بس حادثے کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا گو ہوں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ آج ہی کے روز 2 مسافر بسوں کے حادثات پر دل غمگین ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آج صبح ایران سے زائرین کو پنجاب لے جانے والی بس حاثے کا شکار ہوئی جس میں 12 افراد کی ہلاکت سامنے آئی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top