جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی: چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

25 اگست, 2024 11:01

کراچی:ٹریفک پولیس کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کے سلسے پلان جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برامد ہوکر اپنےمقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پراختتام پذیر ہوگا جب کہ ایم اے جناح روڈ  گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے مسافرلسبیلہ چوک سے نشتر روڈ سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں، لیاقت آباد سے آنے والے مسافر تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور سینٹرل جیل کی جانب جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:چہلم؛ سکیورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے اہم بیٹھک

پلان کے مطابق حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والے مسافر کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین اورجیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ جا سکتے ہیں۔

ٹریفک پلان کے مطابق کراچی شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین، نمائش جانے والے افراد کشمیر روڈ سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں، تاہم سینٹرل جیل گیٹ جمشید روڈ،گرومندر ایم اے،جناح روڈ کی جانب جانے والےمسافرگرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

 

جاری پلان کے مطابق گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سےگل پلازہ اور ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔ تمام ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی دو نمبر کی طرف موڑدیا جائے گا۔

حبیب بینک فلائی اوور،اسٹیٹ ایونیو روڈ،شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی۔ تمام ہیوی ٹریفک شاہراہ فیصل یا راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ،حبیب بینک پل،شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی۔

ہرقسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے پلان کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا، جلوس میں اجازت نامے کی حامل گاڑیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی، جن گاڑیوں پرجلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا، جلوس میں شامل ہونے کیلئےاسٹیکر والی گاڑیاں کو شاہراہ قائدین،سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی، کسی بھی گاڑی کو جلوس کےروٹ پر کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top