جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران بس حادثے کے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں وطن پہنچادی گئیں

24 اگست, 2024 09:26

ایران حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کی میتیں جیکب آباد میں شہباز ایئربیس پر خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچادی گئیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق یہ میتیں اور زخمی افراد جمعے کی شب ایئرفورس کے سی ون 30 طیارے کے ذریعے پاکستان لائے گئے۔ یہ زائرین منگل کو ایک بس کے ذریعے مذہبی مقامات کی زیارت کے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے کہ ایران کے صوبہ یزد میں حادثے کا شکار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:وزیر اوقاف کا ایران میں پاکستانی زائرین کے حادثے پر اظہار افسوس

جیکب آباد کے شہباز ایئر بیس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، ایئربیس پر موجود پاکستان فضائیہ کے افسران، جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ایران بس حادثے میں 28 پاکستانی زائرین ہلاک اور 23 زخمی ہوئے تھے جن میں سے 14 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ میتوں کے ساتھ 15 زخمیوں کو بھی پاکستان لایا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top