جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف مقدمہ درج، حسینہ واجد بھی نامزد

23 اگست, 2024 13:55

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرنے والے 37 سالہ کھلاڑی پر روبیل اسلام کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

متاثرہ کے والد رفیق الاسلام کی جانب سے باضابطہ طور مقدمہ درج کرایا گیا جس میں بنگلادیشی کرکٹر اور حسینہ واجد بھی نامزد ہیں۔

بنگلہ دیش نیوز 24 کی رپورٹ کے مطابق یہ شکایت اڈابور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی اور اس کی تصدیق انسپکٹر محمد نذرالاسلام کے ذریعے ہوئی۔

ان کے علاوہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سابق صدر نظم الحسن کا نام بھی ان 156 ناموں میں شامل ہے جن پر اس واقعے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ روبیل اسلام کو مبینہ طور پر 5 اگست کو قتل کر دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top