جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حسینہ واجد سمیت کئی کابینہ اراکین کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

22 اگست, 2024 20:54

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے حسینہ واجد سمیت سابق کابینہ اراکین کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد سابق وزرا اور ارکان اسمبلی کے ملک سے فرار ہونے کی کوششوں کے بعد نئی عبوری حکومت نے حسینہ واجد سمیت ان کی کابینہ اور ارکان اسمبلی کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں بنگلا دیش کی وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کو زبانی ہدایات جاری کی تھیں تاہم اب اس فیصلے کے بعد باضابطہ تحریری احکامات کے جاری ہونے کا بھی امکان بھی ہے۔

مزید پڑھیں: حسینہ واجد نے حکومت کے خاتمے کا ذمہ دار امریکا کو کیوں ٹھہرایا؟

حکومت بننے کے بعد وزیراعظم، کابینہ اور منظور نظر ارکان اسمبلی کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیے گئے تھے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے وزرا نے ملک سے فرار ہوگئے یا کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا نے حسینہ واجد کے الزام کو مسترد کردیا

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد، چند وزرا اور پولیس کے اعلیٰ افسران کے خلاف حکامت مخالف مظاہرین کو قتل کرنے کے الزام میں 4 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top