جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ کا گولان ہائٹس میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

22 اگست, 2024 09:59

لبنان میں صیہونی فوج کے حملے کے بعد حزب اللہ نے شمالی اسرائیل اور گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا دیا۔

اسرائیل نے لبنان کی وادی بیکا میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔

اس کے جواب میں حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے علاقے رموٹ نفتالی میں اسرائیلی فوجی بیرکوں اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔

حزب اللہ کی جانب سے دو حملوں میں ڈرونز اور تقریباً 50 راکٹس داغے گئے ہیں، اسرائیل کے مطابق مذکورہ حملوں میں صرف دو گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فلسطین پاکستانی عوام کے تعاون اور یکجہتی پر مشکور ہے، حماس رہنما

مسلم ملک نے غزہ میں فوج بھیجنے کا اعلان کردیا

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی بندرگاہی شہر سیدون میں تحریک فتح کے سینئر عہدیدار خلیل المکدہ کو شہید کردیا، 8 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے صیہونی افواج کی جانب سے تحریک فتح پر یہ پہلا حملہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top