جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

منکی پاکس کا مشتبہ کیس؛ بحری جہاز کو قرنطینہ کردیا گیا

21 اگست, 2024 18:55

دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ایم پاکس کے خطرے کے پیش نظر ارجنٹیائن میں بحری جہاز کو قرنطینہ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کو منگل کے روز ایم پاکس کے مشتبہ کیس کی بنیاد پر قرنطینہ کیا گیا ہے، برازیل کے شہر سانتوس سے سویا بین لے کر روانہ ہوا۔ جہاز کے عملے نے ارجنٹائن کی سرحد کے اندر آ کر پیغام میں بتایا کہ عملے میں شامل ایک بھارتی شہری کے چہرے اور سینے پر بڑے دانے ابھرے ہیں جیسے منکی پاکس ہوسکتا ہے۔

پبلک ہیلتھ ایمرجنسی پروٹوکول کے مطابق سان لورینزو بندر گاہ کیلئے جانے والے جہاز کو دریا سے واپس لنگر انداز ہونا پڑا اور اس میں موجود لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: منکی پاکس؛ ایئرپورٹس کو کیا گائیڈ لائنز جاری کی گئیں؟

ارجنٹائن کے حکام کے مطابق صرف میڈیکل عملے کو جہاز پر جانے کی اجازت ہوگی، طبی معائنے اور نتائج تک بحری جہاز کا عملہ قرنطینہ میں رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے پچھلے ہفتے ایم پاکس کیسز پر عالمی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔ ایم پاکس کی نئی قسم افریقا میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور ایم پاکس کی نئی قسم کا افریقہ سے باہر پہلا مشتبہ کیس سویڈن میں سامنے آیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top