مقبول خبریں
کارساز حادثہ؛ صوبائی وزیر متاثرین کے گھر پہنچ گئے
کراچی: صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کارساز حادثے میں جاں بحق ہونے والے متاثرین کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی کارساز واقعے میں جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹی عمران اور آمنہ کے گھر اسکیم 33 پہنچے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ واقعہ کے حوالے سے تمام معلومات لی ہے اور تمام متعلقہ افسران سے بات کی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی اس سانحہ پر سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، ہم مرحومین کے اہلخانہ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جناح اسپتال کے ڈاکٹرز سے بھی تمام تفصیلات حاصل کی ہیں اور پولیس کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر صورت انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، جو خاتون اس حادثے کی ذمہ دار ہے، اس کو آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں:کارساز باپ بیٹی کی ہلاکت؛ ملزمہ نتاشا کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
صوبائی وزیر کے ہمراہ صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ سندھ شاہینہ شیر علی، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، سنئیر نائب صدر سرور خان غازی، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ شہزاد عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔