جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈاڑھی کیوں نہیں رکھی! 280 سے زائد اہلکار برطرف

20 اگست, 2024 20:00

افغانستان میں طالبان حکومت نے ڈاڑھی نہ رکھنے پر سیکیورٹی فورس کے 280 سے زائد اہلکاروں کو برطرف کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی نیکی کی ترغیب اور برائی سے روکنے والی وزارت کی سفارش پر حکومت نے سیکیورٹی فورسز میں شامل 280 سے زائد اہلکاروں کو ڈاڑھی نہ رکھنے پر برطرف کردیا۔

باجماعت نماز ادا نہ کرنے والوں کے بعد طالبان حکومت نے سرکاری ملازمین پر ڈاڑھی رکھنا لازمی قرار دیا تھا اور خلاف ورزی پر سزاؤں کا عندیہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغان حکومت کا باجماعت نماز ادا نہ کرنیوالے ملازمین کیلئے سزاؤں کا اعلان

رپورٹس کے مطابق وزارتِ امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے سیکیورٹی فورس کے 281 اہلکاروں کو ڈاڑھی نہ رکھنے کے جرم میں ملازمتوں سے برطرف کیا۔

قبل ازیں گزشتہ برس غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں 13 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں سے تقریباً نصف کو تنبیہ کرکے 24 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں طالبان حکومت نے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے ملازمین کیلئے سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے تنخواہوں میں کٹوتی اور عہدوں میں تنزلی کردی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top