جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے، ہیلری کلنٹن

20 اگست, 2024 09:15

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے ہیں۔

شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کا آغاز ہوگیا جہاں سے امریکا کی سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن نے خطاب کیا اور اس دوران انہوں نے صدر جو بائیڈن کی خدمات کو سراہا۔

چار روزہ کنونشن میں شریک مندوبین کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کریں گے جب کہ صدر جو بائیڈن اور دیگر رہنما بھی کنونشن سے خطاب کریں گے۔

کنونشن سے خطاب میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے، البتہ امریکا میں ایک نئے باب کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کا مستقبل ڈیمو کریٹک کے ساتھ ہے،  ہم اپنی آزادی اور ترقی کے لیے جدوجہد کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top