مقبول خبریں
حزب اللہ کے اسرائیل پر ڈرون حملے، صیہونی فوجی ہلاک
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح مغربی گلیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 45 سالہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔
آئی ڈی ایف کے مطابق اس حملے میں لبنان سے دھماکہ خیز مواد سے لدے پانچ ڈرون داغے گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ داغے گئے پانچ ڈرون میں سے تین کو آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم سے روکا گیا۔
مزید پڑھیں:حزب اللہ نے اپنے سے 100 گُنا بڑے دشمن اسرائیل کی کمزوری پکڑلی
ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت 45 سالہ چیف وارنٹ آفیسر محمود امریہ کے طور پر کی گئی ہے جو ابتین سے تعلق رکھنے والے 300 ویں "برم” ریجنل بریگیڈ میں ٹریکر تھا۔
آئی ڈی ایف کے مطابق ان میں سے دو ڈرون مغربی گلیل میں ایک گیشر ہازیو کے قریب اور ایک یارا کے قریب گرا ہے۔ یارا کے قریب گرنے والے ڈرون نے عماریہ کو ہلاک اور متعدد دیگر فوجیوں کو زخمی کر دیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی پوزیشن کو نشانہ بنایا ہے۔